پاکستان کو مطلوب دہشتگرد عبدالوہاب لاڑک افغانستان میں نامعلوم افراد کے فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ۔
دہشت گرد کو 22 مارچ کی صبح قندہار میں نامعلوم افراد نے قتل کیا۔ عبدالوہاب لاڑک پاکستان میں دہشت گردی کے مختلف واقعات میں ملوث تھا۔
عبدالوہاب لاڑک کالعدم تحریک طالبان سندھ کا امیر تھا۔ عبدالوہاب لاڑک کا تعلق لشکرجھنگوی عثمان سیف اللہ کُرد گروپ سے بھی رہا ہے۔ ملزم شکارپور امام بارگاہ میں خودکش حملے میں بھی ملوث تھا جس میں 53 افراد شہید ہوگئے تھے۔
عبدالوہاب لاڑک سی ٹی ڈی سندھ کی انتہائی مطلوب دہشتگروں کی لسٹ میں شامل تھا۔