Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

ویڈیو:وزرا اور اسٹاف لاعلم،وزیراعظم بغیر پروٹوکول اچانک جی13پہنچ گئے

SAMAA | - Posted: Feb 11, 2022 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 11, 2022 | Last Updated: 3 months ago

وزیراعظم عمران خان نے جمعہ 11 فروری کو اچانک بغیر پروٹوکول اسلام آباد کے جی تیرہ میں فلیٹس کے منصوبے کی سائٹ کا دورہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان جمعہ کی صبح بغیر پروٹوکول اچانک جی 13 کے منصوبے کی سائٹ پہنچے۔ اس موقع پر نہ ہی کام کرنے والا اسٹاف ملا نہ ہی دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔ وزیراعظم کی جی 13 آمد پر انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئی اور حکام منصوبے کی سائٹ پر پہنچے۔

وزیراعظم کے پہنچنے پر سائٹ منیجر کو بلایا گیا جس نے منصوبے پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی، وزیرِاعظم نے حکام اور ملازمین کی غیر حاضری کا بھی نوٹس لیا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم کا اسٹاف اور متعلقہ حکام کے علاوہ وزراء بھی اس دورے سے بے خبر رہے۔ شہباز گل اور دیگر اسٹاف کو چھوڑ کر وزیراعظم کی علیحدہ گاڑی منزل بتائے بغیر جی تیرہ میں فلیٹس کے زیر تعمیر منصوبے پر پہنچی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube