وفاقی وزیرمراد سعید نے بہترین کارکردگی میں دیگر وزرا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلا نمبر حاصل کرلیا۔ وزارت مواصلات کی کارکردگی سب سے بہترین قرار پائی۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد ارباب نے رپورٹ تیار کرکے وزیر اعظم آفس کو دے تھی۔ وزراء کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب وزیر اعظم آفس میں ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان تقریب کےمہمان خصوصی تھے۔ بہترین کارکردگی پر مراد سعید کو پہلا انعام دیا گیا۔ وزارت مواصلات کی کارکردگی سب سے بہترین قرار پائی گئی۔
اس فہرست میں وفاقی وزیراسدعمرکادوسرا اورثانيہ نشتر کا تیسرا نمبر ہے۔شفقت محمود،شيريں مزاری اورخسروبختيار بھی پوزيشن حاصل کرنے والے وزرا میں شامل ہیں۔
ان کےعلاوہ معيد يوسف، رزاق داؤد، شيخ رشيد اور فخرامام بھی سرفہرست وزرا میں شامل رہے۔وزیراطلاعات فواد چوہدری اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ٹاپ10 وزرا ميں شامل نہيں ہیں۔
اس موقع پراپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ پہلے سے 10 بہترین وزرا کا بتا کر غلطی کی گئی،دیگر وزرا اس ہی لئے تقریب میں نہیں آئے،دیگر وزرا کو بھی کہتے ہیں کہ محنت سے کام کریں۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ اسناد کی تقسیم سے وزارتوں کی کارکردگی مزید بہترہوگی۔
وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کے جس نظام میں سزا اور جزا نہیں ہوتی وہ کامیاب نہیں ہوسکتا۔ انھوں نے مزید کہا کہ بیوروکریٹس پہلےنیب کی وجہ سےچانس ہی نہیں لیتےتھے تاہم اب وزارتوں کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانا ہوگی۔