مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان کا انتخابی مہم چلانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے ضیا الرحمان کیخلاف کارروائی کیلئے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو خط لکھ دیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق بطورسرکاری افسرضیا الرحمان کسی کی انتخابی مہم نہیں چلا سکتے، سرکاری افسرکا سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینا سروس رولزکیخلاف ہے۔
خیال رہے کہ ضیاء الرحمان نے3 فروری کوجے یو آئی امیدوار کی انتخابی مہم میں شرکت کی تھی، کفیل نظامی ڈی آئی خان تحصیل میئر کیلئے جے یو آئی کے امیدوار ہیں۔
اس سے قبل الیکشن کمیشن وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈیرہ اسماعیل خان سے ضلع بدر کرنے جبکہ پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی احم دکریم کنڈی کی گرفتاری کا نوٹس بھی جاری کیا ہے۔