وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو بزدل قرار دے دیا۔
سماء سے خصوصی بات کرتےہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ لیڈر وہ ہوتا ہے، جو جان ہتھیلی پر رکھ کر کھڑا رہے، مفاد پرست تو لیڈر نہیں ہو سکتا۔
وزیرداخلہ نے یہ بھی کہا کہ تین باروزیراعظم رہنے والا ملک سے فرار کو اپنےلیےاعزازسمجھتا ہے۔
شیخ رشید نے نواز شریف کی وطن واپسی کے طریقے اور وقت سے لاعلمی ظاہر کردی اوریہ بھی کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) اب نواز اور شہباز گروپ میں بٹ چکی ہے۔
انھوں نے کہا کہ لیگی رہنما خود کرونا سے خوفزدہ ہیں اور لوگوں سے کہتےہیں کہ جلوسوں میں پہنچو۔