Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

پاک بحریہ میں سی کنگ ہیلی کاپٹر شامل کرنے کی منظوری

SAMAA | - Posted: Jan 28, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 28, 2022 | Last Updated: 4 months ago
Sea King

 

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 10 قطری سی کنگ ہیلی کاپٹرز پاک بحریہ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم عمران خان نے پاک بحریہ میں قطری سی کنگ ہیلی کاپٹرز شامل کرنے کی ایڈوائس دی تھی جس کی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 243 کے تحت منظوری دیدی۔

قطری ہیلی کاپٹرز پاکستان نیوی کے ایئر بورن فلیٹ میں شامل کئے گئے ہیں، 10 سی کنگ ہیلی کاپٹرز قطری ایئر فورس نے بطور تحفہ پاک بحریہ کو دیئے ہیں۔

سی کنگ ہیلی کاپٹرز برطانوی کمپنی ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹرز کے تیار کردہ ہیں، جن کا وزن 6 ہزار کلو گرام سے زائد اور رفتار 208 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، یہ ریسکیو کے ساتھ ساتھ جنگی صلاحیت کا حامل ہیلی کاپٹر ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube