Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

کوئٹہ: سریاب روڈپر فائرنگ، باپ بیٹے سمیت 4افراد جاں بحق

SAMAA | - Posted: Jan 28, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 28, 2022 | Last Updated: 4 months ago
An ambulance drives away from the Army Public School that in under attack by Taliban gunmen in Peshawar
فائل فوٹو

 

کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ  کردی، واقعے میں باپ اور بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق اور 2 راہ گیر زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر سریاب مل کے قریب نامعلوم افراد مسلح افراد نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں باپ اور بیٹے سمیت 4افراد جاں بحق اور 2 راہ گیر زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

ایس ایچ او سریاب کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، مقتولین ایک کیس کی سماعت کے بعد گھر واپس جارہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube