Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان میں بارش وبرفباری کا امکان

SAMAA | - Posted: Dec 13, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 13, 2021 | Last Updated: 5 months ago
[caption id="attachment_2463248" align="alignnone" width="800"] فوٹو: آن لائن[/caption]

خیبر پختونخوا کے بالائی اور گلگت بلتستان میں آج شام اور رات کو ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات کے اوقات میں اسموگ اور ہلکی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ کوئٹہ میں درجہ حرارت مسلسل گرنے سے کراچی میں سردی بڑھ رہی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد رہا۔

آج کم سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 12، اسکردو منفی 10، استور منفی 7، ہنزہ اور گوپس منفی 6 رہا۔ قلات اور کوئٹہ میں منفی چار جبکہ دیر، بگروٹ اور راولا کوٹ میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

واضح رہے کہ ہفتہ 11 دسمبر کو کراچی میں رواں سیزن کا سرد ترین دن تھا، اس روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube