مريم نواز کے بيٹے جنيد صفدر کی شادی کی تقريبات جاری ہيں اور مہندی کی رسم آج ہوری ہے۔
نائب صدر مسلم لیگ ن مريم نواز نے اپنے بيٹے کی شادی کے سلسلے ميں تمام سياسی سرگرمياں معطل کر رکھی ہيں اور شادی کی تقريبات ميں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہيں۔
سوشل ميڈيا پرمريم نواز کے گيت گانے کی ويڈيوز بھی وائرل ہورہی ہيں، وائرل ہونے والی ایک اور ویڈیو میں خواتين مہندی کی پليٹيں اٹھائے جارہی ہيں اور مريم نواز شادی بياہوں کا روايتی گيت یہ پیلا جوڑا، یہ ہری ہری چوڑیاں' گا رہی ہیں۔
ویڈیو میں مريم نواز کے شوہر کيپٹن ريٹائرڈ صفدر بھی نظر آرہے ہیں ہيں جنہوں نے ہاتھ ميں چھتری پکڑ رکھی ہے۔