چوہدری نثارعلی خان کے بیٹے چوہدری تیمور نے بھی سیاست میں انٹری دے دی ہے۔ ایک ہفتے میں چوہدری تیمور نے دو جلسوں سے خطاب کیا۔ چوہدری تیمور کا ایک جلسہ جھٹہ ہتھیال اور دوسرا چک بیلی خان میں ہوا۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ والد کی مدد کرنے نکلا ہوں۔ چوہدری نثار اپنے دونوں حلقوں سے الیکشن لڑینگے۔