Saturday, January 29, 2022  | 25 Jamadilakhir, 1443

جن پرمقدمات چل رہےہیں انکےبیانات کی کوئی حیثیت نہیں،چئیرمین نیب

SAMAA | - Posted: Dec 7, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 7, 2021 | Last Updated: 2 months ago

چئیرمین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ جن افراد پرمقدمات چل رہے ہیں ان کے بیانات کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

منگل کو چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈجاوید اقبال پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پیش ہوئے۔ اس موقع پرسماء سے گفتگو میں انھوں نے بتایا کہ پارلیمنٹ کا ہمیشہ احترام کیا ہے اور کریں گے۔ پارلیمنٹ کی اہمیت مسلمہ ہے۔چیئرمین نیب نے بتایا کہ  ماضی میں مصروفیت کی وجہ سے پارلیمنٹ نہیں آسکا تھا۔

چیئرمین نیب سے سوال کیا گیا کہ سابق وزیراعظم اور لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی  نے کہا کہ آپ ڈیلی ویجز چیئرمین نیب ہیں؟۔ اس پر انھوں نے جواب دیا کہ جن پرمقدمات چل رہے ہیں ان کے بیانات کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

جاوید اقبال نے واضح کیا کہ مخصوص لوگوں کے احتساب کی بات کرنا بھی 100 فیصد غلط ہے، ایسا احتساب ماضی میں ہوا نہ کبھی ہوگا۔چیئرمین نیب سے مزید سوال کیا گیا کہ آپ کے خلاف تحریک استحقاق جمع ہے۔ اس پر انھوں نے جواب دیا کہ اس کا سامنا بھی کرلیں گے۔

جس ملک کا نظام آئین کےمطابق نہ ہووہ ملک ترقی نہیں کرتا،شاہدخاقان

 واضح رہے کہ منگل کو احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے بات کرتےہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چئیرمین نیب خود ڈیلی ویج پر ہیں۔ صدر مملکت آنکھیں بند کرکے آرڈیننس پر دستخط کرتے رہتے ہیں لیکن 4 ماہ سے چئیرمین نیب کی تعیناتی پر فیصلہ نہیں کرسکے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube