Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

کوئٹہ: ملزم کی رہائی پرساتھیوں کا ڈھول کی تھاپ پررقص

SAMAA | - Posted: Nov 30, 2021 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 30, 2021 | Last Updated: 6 months ago

کوئٹہ میں سرکاری ملازم کو حملے میں زخمی کرنے والے ملزم کی رہائی پر ساتھیوں نے تھانے میں جشن منایا۔

کوئٹہ سول لائن تھانے میں ملزم نور محمد خان کو ضمانت ملنے پر ساتھیوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا، ساتھیوں نے ملزم کو پھولوں کے ہار پہنائے اور ویڈیو بھی بناتے رہے۔

ملزم نور محمد خان نے 8نومبر کو سرکاری ملازم خرم سلیم کو اسپنی روڈ پر واقع محکمہ ریونیو زرغون ڈویژن کیسکو آفس میں گھس کر زخمی کر دیا تھا، جس کے بعد سول لائن تھانے کی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا تھا۔

اہلخانہ کا مطالبہ ہے کہ متعلقہ تھانے کی پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے، انہوں نے آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے اور ڈی آئی جی کوئٹہ اظہراکرم سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube