وزیراعلیٰ سندھ کی وفاقی افسروں کو روکنے کی کوششوں کے باوجود پولیس کے 4 اعلیٰ افسروں نے اسٹيبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق جوائننگ دے دی۔
وفاق کی جانب سے سندھ سے بلائے گئے 4 ڈی آئی جیزنےآئی جی پختونخوا کو رپورٹ کرديا۔ ان افسران میں عبداللہ شیخ، ثاقب میمن ، محد نعمان صدیقی اور یونس چانڈیو شامل ہیں۔
سماء سے گفتگو کرتے ہوئے ان افسران کا کہنا ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا حکم ماننے کے پابند ہیں۔
یاد رہے کہ وفاق نے سندھ کے 8 ڈی آئی جیز سے کہا تھا کہ وہ اپنے چارج چھوڑ دیں۔ ان افسران میں مذکورہ بالا 4 افسران کے علاوہ مقصود احمد، نعیم احمد شیخ، جاوید اکبر ریاض اور عمر شاہد حامد بھی شامل تھے۔
سندھ حکومت افسران کو چھوڑنے کے لیے بھی تیارنہیں جس سے افسران تذبذب کا شکار رہے تاہم ان میں سے 4 ڈی آئی جیز نے بالآخر جوائننگ دے دی۔