Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  16

پارکس کو صحتمندانہ سرگرمیوں کا مرکز بنائیں گے، ایڈمنسٹریٹر شرقی

SAMAA | - Posted: Nov 26, 2021 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 26, 2021 | Last Updated: 6 months ago

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے کہا ہے کہ زبوں حال پارکوں کو درست کرنے کا آغاز کررہے ہیں، کوشش ہوگی کہ دستیاب وسائل کو استعمال میں لاکر پارکوں کو ہرا بھرا اور صحتمندانہ سرگرمیوں کا مرکز بنایا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈیشنل ڈائریکٹر توقیر عباس، ایگزیکٹو انجینئر ایم اینڈ ای امتیاز بھٹو، ایگزیکٹو انجینئر بی اینڈ آر جمشید زون سلمان میمن و علاقہ معززین کے ہمراہ کراچی ایڈمنسٹریشن سوسائٹی و محمود آباد میں ماڈل پارک محمود آباد، مدنی پارک اور سلیم انوار پارک کے معائنے کے دوران کیا۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے موجود افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پارکوں کو ہرا بھرا اور روشنی سے آراستہ کرکے مکینوں کے حوالے کیا جائے، جب پارک موجود ہیں تو ان سے مکینوں کو استفادہ حاصل کرنا چاہئے۔

علاقہ معززین سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارکوں کی تعمیر کے بعد محلہ کمیٹیاں تشکیل دینے کیلئے اپنا کردار ادا کریں جو پارکوں کی دیکھ بھال کریں، پارکوں سے طویل عرصے تک استفادہ حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ جس محلے میں پارک موجود ہو اس کی حفاظت اور دیکھ بھال کیلئے اسی محلے کی کمیٹیاں کردار ادا کریں تو پارک طویل عرصے تک قائم رہنے کے ساتھ غیر قانونی اور غیراخلاقی سرگرمیوں سے محفوظ رہیں گے۔

اس موقع پر کراچی ایڈمن سوسائٹی کے مکینوں نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ کا شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کروائی کہ پارکوں کی تعمیر کے بعد ان کی دیکھ بھال کی ذمہ داری ادا کریں گے، اس موقع پر بلدیہ شرقی کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube