Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

اہم خبر: پیٹرول مزید مہنگا ہونے کا امکان

SAMAA | - Posted: Nov 23, 2021 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 23, 2021 | Last Updated: 6 months ago

ذیل میں آج کی اہم خبروں کا خلاصہ دیا گیا ہے۔

آئی ايم ايف سے معاہدہ ہو گيا۔ مہنگائی کا نيا طوفان دستک دينے لگا۔ پیٹرول مزيد مہنگا ہوگا۔ شوکت ترين نے پريس کانفرنس ميں بری خبر سنادی۔

اعلیٰ عدليہ کو نشانہ بنانے کی سازش بے نقاب۔ سابق چيف جسٹس ثاقب نثار کے آڈيو ليک اسکينڈل سے سماء نے ہوا نکال دی۔ آڈيو ليک کا بيشتر حصہ سابق چيف جسٹس کی دو مختلف تقارير کو کاٹ کر بنايا گيا۔ کچھ جملے 22 فرور 2018 کو اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے خطاب سے ليے گئے، ايک جملہ صوبائی جوڈيشل کميشن ميں خطاب سے ليا گيا۔ دونوں تقارير ميں نواز شريف کيس کا دور دور تک کوئی ذکر نہيں تھا۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستان کی جانب سے قائم جناح اسپتال میں پاکستانی ڈاکٹر مریضوں کے علاج میں مصروف عمل ہیں۔

سماء نے سابق چيف جسٹس کی مبينہ آڈيو کو فرانزک سرٹيفکيٹ جاری کرنے والی کمپنی سے رابطہ کيا مگر کمپنی نمائندوں نے نو کمنٹ کہہ کر لائن ہی کاٹ دی۔

فواد چوہدری بھی سماء کي رپورٹنگ کے معترف۔ بولے سماء جو حقائق سامنے لايا اس کے بعد کچھ بچا ہی نہيں۔ کوئی شک نہيں يہ سب کچھ مريم نواز اور ن ليگ کے کہنے پر ہوا۔

سچ کا سفر کيسے طے کيا؟۔ سماء کے رپورٹر سہيل رشيد نے کيسے جعلی آڈيو کا کچا چٹھا کھولا ؟۔ ساری کہانی بيان کر دی۔

پنجاب کا دل لاہور مسلسل دنيا کے آلودہ ترين شہروں کی ٹاپ لسٹ ميں شامل۔ بڑھتی اسموگ کے بعد حکومت نے بڑا فيصلہ کر ليا۔ ہفتے ميں 3 دن اسکولوں کو بند رکھنے کا اعلان کر ديا۔

ملتان میں اسموگ کے بچوں پر خطرناک اثرات پڑنے لگے۔ ایک ہفتے کے دوران بخار۔ کھانسی کے باعث 300 سے زائد بچے مختلف سرکاری اسپتالوں میں زیرعلاج، شہریوں کی مشکلات میں اضافہ۔

راتوں رات باڈی بلڈر بننے کا شوق پہلوانوں کے شہر کے نوجوانوں کو موت کے منہ میں دھکیلنے لگا۔ رواں سال 10 باڈی بلڈرز زیادہ مقدار میں اسٹیرائیڈ کے استعمال کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے۔

وزيراعظم اور آرمی چيف سے امريکی کانگريس کے وفد کی ملاقات۔ عمران خان اور جنرل قمر جاويد باجوہ کا افغانستان ميں انسانی بحران سے بچنے کيلئے روابط مزيد بڑھانے پر زور۔

امریکی ریاست وسکونسن میں کرسمس پریڈ میں لوگوں کو گاڑی سے کچلنے والا شخص گھر میں جھگڑا کرکے نکلا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube