جھنگ میں تھانہ صدر کے علاقے احمد والا میں ایک شخص نے اپنے ماں باپ اور 13 سالہ بہن کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ رشتے کے تنازع کے سبب پیش آیا، ملزم مظفر والدین اور بہن کو کلہاڑی کے وار سے قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا۔
قتل ہونے والے تینوں افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردی گئیں۔