Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

بلوچستان: 14رکنی صوبائی کابینہ کی تشکیل کے معاملات طے پاگئے

SAMAA | - Posted: Nov 6, 2021 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 6, 2021 | Last Updated: 6 months ago
[caption id="attachment_2421843" align="alignnone" width="800"] فوٹو: آن لائن[/caption]

میر عبدالقدوس بزنجو کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد بلوچستان حکومت کی 14 رکنی صوبائی کابینہ کی تشکیل کے معاملات طے پا گئے۔

ترجمان گورنر ہاوس کے مطابق بلوچستان کی نئی صوبائی کابینہ کی تقریب حلف برداری 7 نومبر بروز اتوار گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ہوگی۔

گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نئی صوبائی کابینہ میں شامل وزراء سے حلف لیں گے، تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبد القدوس بزنجو سمیت اعلیٰ سول و ملٹری حکام  شرکت کریں گے۔

ترجمان بلوچستان عوامی پارٹی سردار عبدالرحمان کھیتران کے مطابق اٹھارویں ترمیم کے بعد کابینہ میں 14 وزیر ہوں گے جو بروز اتوار گورنر ہاوس میں حلف اٹھائیں گے، کابینہ میں پانچ مشیر بھی شامل ہوں گے۔

سردار عبدالرحمان کھیتران کے مطابق تمام اتحادیوں سے مشاورت کرلی گئی ہے، تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمارے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں جس طرح وزیراعلیٰ اور اسپیکر کو منتخب کیا گیا ہے اس ہی طرح صوبائی کابینہ کا فیصلہ بھی خوش اسلوبی سے انجام پائے گا۔

واضح رہے کہ 25اکتوبر کو میر عبدالقدوس بزنجو نے اسپیکر اسمبلی کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جبکہ اس سے ایک روز قبل جام کمال وزیراعلیٰ بلوچستان کے عہدے سے مستعفی ہوئے تھے۔

جام کمال کی جانب سے عہدہ نہ چھوڑنے پر ناراض اراکین نے اپوزیشن کے ساتھ مل کر تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی جوکہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے مستعفی ہونے کے بعد واپس لے لی گئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube