Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

ہرنائی زلزلہ: جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے امداد کااعلان

SAMAA | - Posted: Nov 3, 2021 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 3, 2021 | Last Updated: 7 months ago
[caption id="attachment_2401739" align="alignnone" width="800"] فائل فوٹو[/caption]

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے ہرنائی زلزلہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے پانچ، پانچ لاکھ روپے امداد کا اعلان کر دیا۔

سرکاری حکام کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے منصب سنبھالنے کے بعد پہلی سمری پر دستخط کیے۔

انہوں نے ہرنائی زلزلہ متاثرین کی امداد اور بحالی سے متعلق سمری منظور کرتے ہوئے زلزلے میں زخمی ہونے والے افراد کے لیے 2،2 لاکھ روپے امداد کی منظوری دی۔

حکام کے مطابق وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے ہرنائی زلزلہ سے متعلق آج اجلاس بھی طلب کر رکھا ہے جس میں حلقہ کے ارکان اسمبلی اور متعلقہ اداروں کے افسران شرکت کریں گے۔

اجلاس میں ہرنائی میں زلزلے سے ہونے والے نقصانات اور بحالی کے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 7اکتوبر کی رات 3 بج کر 2 منٹ پر ہرنائی سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں 5.9شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس میں 2 درجن افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوئے۔

زلزلے کے جھٹکے کوئٹہ، چمن، زیارت، ژوب، سبی، ہرنائی، لورالائی، دکی، پشین، قلعہ سیف اللہ اور مسلم باغ میں محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ہرنائی کے قریب 15 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube