Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

مسافر ٹرینوں کا کرایہ 10فیصد بڑھانے کا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Oct 26, 2021 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 26, 2021 | Last Updated: 7 months ago
[caption id="attachment_2416503" align="alignnone" width="800"] فوٹو: آن لائن[/caption]

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کا کرایہ 10فیصد بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان ریلوے کے مطابق مسافر ٹرینوں کے علاوہ فریٹ ٹرینوں کا کرایہ بھی 5فیصد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان ریلوے نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر ٹرینوں کے کرایے بڑھانے کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دی تھی، کمیٹی نے 15 فیصد کرایے بڑھانے کی تجویز دی تھی۔

سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان ریلوے نازیہ جبین نے بتایا کہ مسافر ٹرینوں کے کرایہ میں اضافے کا اطلاق یکم نومبر جبکہ فریٹ ٹرینوں کے کرایہ میں اضافے کا اطلاق 5نومبر سے شروع ہوگا۔

مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 10فیصد اضافے کا مطلب ہزار روپے پر 100 روپے اضافہ ہے۔

یعنی، کراچی سے لاہور جانے کے لیے اگر کوئی مسافر اس وقت اکانومی کلاس کی 1500 روپے والی ٹکٹ پر سفر کر رہا ہے تو یکم نومبر کے بعد یہ ٹکٹ 1650 روپے کا خریدنا ہوگا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں

واضح رہے کہ 16اکتوبر کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 10.49 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12.44 روپے کا تاریخی اضافہ کیا تھا۔

پیٹرول کی قیمت 10.49 روپے اضافے سے 137.79 روپے فی لیٹر ہوگئی جبکہ ہائی اسپیڈل ڈیزل کی نئی قیمت 134.48 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب پیٹرولیم ڈویژن حکام نے 10 سے 20 روپے فی لیٹر پیٹرول پر سبسڈی بینک اکاؤنٹ یا فیول کارڈ سے دینے کی تجویز دی ہے۔

پیٹرولیم ڈویزن کے مطابق سستا پیٹرول ماہانہ 35ہزار روپے سے کم آمدنی والوں کے لیے ہونا چاہیے جس کے لیے آمدنی، رہائش اور خاندان کا ڈیٹا نادرا سے لیا جائے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube