آزاد کشمیر ضلع حویلی کے علاقے خواجہ بانڈی میں جیپ کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس اور ریسکیو کے اہلکاروں نے جاں بحق افراد اور جیپ کو کھائی سے نکالنے کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔
جاں بحق ہونے والا خاندان رشتے دار کی فاتحہ خوانی پر جا رہا تھا۔