Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری

SAMAA | - Posted: Oct 12, 2021 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 12, 2021 | Last Updated: 7 months ago
[caption id="attachment_2406124" align="alignnone" width="800"] فوٹو: آن لائن[/caption]

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ رات گئے سے وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے سردی کا آغاز ہوگیا۔

مانسہرہ، بٹگرام اور ملک کے سیاحتی مقامات وادی ناران کے پہاڑوں سمیت جھیل لولوسر، جھیل سیف الملوک اور بابو سر ٹاپ پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے آج دوسرے روز بھی جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

ناران کے پہاڑوں پر دو انچ سے زائد برف پڑ چکی ہے جبکہ شدید برفباری سے ناران بابو سر ٹاپ روڈ عارضی طور پر بند ہو گئی ہے۔

ناران، چلاس اور گلگت بلتستان جانے والی مسافر گاڑیوں کو شاہراہ قراقرم پر سفر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں دو روز کی بارش کے ساتھ بلند پہاڑی علاقوں میں برف باری شروع ہوگئی۔ ارنگ کیل، شونٹھر، گریس اور سرگن کی آبادیوں میں بھی ہلکی برفباری جاری ہے۔

رتی گلی، چٹا کٹھا، پتلیاں، بابون اور بلند مقامات برفباری کے بعد سیاحوں کے لیے بند ہوگئے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube