Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  17

بلدیاتی انتخابات کی ابتداء خیبرپختونخوا سے ہوگی

SAMAA | - Posted: Oct 9, 2021 | Last Updated: 7 months ago
Posted: Oct 9, 2021 | Last Updated: 7 months ago
[caption id="attachment_2162434" align="alignnone" width="800"] فوٹو: آئن لائن[/caption]

الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کے لیے جوڈیشل احکامات جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کے تحت انتخابات کی ابتداء خیبر پختونخوا سے ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا آغاز خیبرپختونخوا سے ہوگا جہاں نومبر سے مرحلہ وار انتخابات شروع ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت سے بلدیاتی انتخابات کے لیے مختص فنڈز بھی مانگ لیے ہیں، فوری فنڈز فراہمی کے لیے مراسلہ وزارت خزانہ کو بھجوا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان بھی اس حوالے سے کہہ چکے ہیں کہ رواں سال خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube