Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

کراچی: 5اضلاع میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے اسپرے مہم کاآغاز

SAMAA | - Posted: Oct 5, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 5, 2021 | Last Updated: 8 months ago

کراچی کے پانچ اضلاع میں ڈینگی وائرس اور دیگر جراثیم کے خاتمے کیلئے اسپرے مہم کا آغاز کردیا گیا۔

منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈزبیر احمد چنہ کی ہدایت پر کراچی کے 5 اضلاع شرقی، جنوبی، ملیر، غربی اور کیماڑی میں کے ایم سی اور ڈی ایم سی کے تعاون سے بالخصوص ڈینگی وائرس و دیگرجراثیم کے خاتمے کیلئے جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کا آغاز کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ضلع وسطی کے علاوہ شہر کے پانچوں اضلاع میں واٹر باؤزر(پانی کا ٹرک)، ہاتھ کی اسپرے مشین اور سوزوکیوں میں اسپرے مشینوں کے ذریعے تمام سڑکوں، یو سیز، پارکوں اور کچرا کنڈیوں پر اسپرے جاری ہے۔

ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ زبیر احمد چنہ نے چائنیز کمپنیز و افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے مثبت اقدامات یقینی بنائیں جبکہ پانچوں اضلاع سے کچرا اٹھانے کا کام بھی بروقت کیا جائے۔

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اپنی اور اپنے گھر والوں کی صحت کا خیال رکھیں، کہیں پانی جمع نہ ہونے دیں، ڈینگی وائرس صاف پانی میں پیدا ہوتا ہے۔

انہوں نے شہریوں سے کچرا تھیلوں میں بند کرکے مقررہ مقامات پر رکھنے کی بھی اپیل کی۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ہم بتدریج گھر گھر سے کچرا اٹھانے کے عمل کو بڑھاتے جارہے ہیں، جس کیلئے شہریوں کو آگاہی دے رہے ہیں کہ کھلا کچرا باہر نہ پھینکیں، کھلا کچرا گندگی اور جراثیم کی افزائش میں مدد گار ہوتا ہے، لہٰذا اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھیں۔

زبیر چنہ نے تمام متعلقہ افسران اور چائنیز کمپنیوں کو علاقوں میں صفائی کے معیار کو بہتر بنانے اور فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی نہ برتنے کی ہدایت جاری کی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube