Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

عامر لیاقت حسین قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی

SAMAA | - Posted: Oct 4, 2021 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 4, 2021 | Last Updated: 7 months ago
[caption id="attachment_1234737" align="alignnone" width="800"] فائل فوٹو[/caption]

تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔

اپنی ٹویٹ میں عامر لیاقت نے لکھا کہ قومی اسمبلی سے استعفیٰ ارسال کر دیا ہے۔ عامر لیاقت نے پارٹی کے ليے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا تاہم انہوں نے مستعفی ہونے کی وجہ نہیں بتائی۔

عامر لیاقت نے کہا کہ ’’اللہ تعالی عمران خان اور پی ٹی آئی کا حامی و نا صر ہو۔ اللہ حافظ‘‘۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی کراچی کے مسائل سے متعلق ڈاکٹر عامر لیاقت نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا لیکن وزیراعظم سے ملاقات کے بعد انہوں نے استعفے کا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔

عامر لیاقت حسین 2018 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کراچی سے این اے 245 کی نشست پر منتخب ہوئے تھے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube