سول ایوی ایشن نےڈومیسٹک پروازوں میں کھانے پینے کی اشیاء کی اجازت دے دی ہے۔
سول ایوی ایشن کے شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق یکم اکتوبر2021 سے اندرون ملک جانے والی تمام پروازوں میں کھانے اور مشروبات کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں
سی اے اے نے تمام ایرلائنز کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔ یہ فیصلہ کرونا وائرس کیسز میں کمی کے بعد کیا گیا ہے۔ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے اندرون ملک پروازوں پر کھانے اور مشروبات پر پابندی لگائی گئی تھی۔اندرون ملک پروازوں پر دوران سفر ماسک کا استعمال لازمی قراردیا گیا ہے اور ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔
اس کے علاوہ پی آئی اے کی اندرون ملک پروازوں سےصرف ویکسینیٹڈ مسافر ہی سفرکرسکیں گے۔ايئرپورٹ پر بورڈنگ کارڈ کے حصول کے وقت سرٹیفکیٹ چیک کیا جائے گا۔ پی آئی اے انتظامیہ نےمتعلقہ شعبہ جات کو ہدایات جاری کردی ہیں۔