Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  15

یکم اکتوبرسےغیرویکسین شدہ افرادکیلئے پابندیاں سخت ہونگی

SAMAA | - Posted: Sep 30, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 30, 2021 | Last Updated: 8 months ago
[caption id="attachment_2304099" align="alignnone" width="680"] فوٹو: آن لائن[/caption]

این سی او سی نے بتایا ہے کہ یکم اکتوبر 2021 سےغیر ویکسین شدہ افراد کیلئے پابندیاں سخت ہونگی۔

این سی او سی کے مطابق ویکسینیشن کیلئے این سی او سی کی ڈیڈ لائن کا آج بروز 30 ستمبر آخری دن ہے۔ یکم اکتوبر سے ویکسین نہ لگوانے والے تعلیمی شعبہ، اندرون اور بیرون ملک سفر پر پابندی ہوگی۔

نان ویکسینیٹڈ افراد کھانے کیلئے ریسٹورنٹس اور شاپنگ مالز میں بھی نہیں جا سکیں گے جبکہ یکم اکتوبر سے نان ویکسینیٹڈ افراد شادی کی تقریبات میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ سربراہ این سی او سی اسد عمر نے بدھ کو بتایا ہے کہ 8 شہروں میں کرونا وائرس سے متعلق نافذ العمل ایس او پیز میں نرمی کردی گئی ہے۔ ان شہروں میں کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد، راول پنڈی، میر پور، مظفر آباد، گلگت اور اسکردو شامل ہیں۔ کرونا وائرس سے متاثرا افراد کی تعداد کے تناظر میں متعدد فیصلے کیے گئے لیکن اب پابندیوں کو لگانے یا اٹھانے کا فیصلہ متاثرہ افراد کی تعداد نہیں بلکہ متعلقہ اضلاع یا شہر میں لگائی جانے والی ویکسین کی تعداد پر ہوگا۔این سی او سی کے مطابق کرونا پابندیوں میں نرمی کا اطلاق یکم اکتوبر 2021 سے ہوگا۔

وزارت صحت کے مطابق رواں ماہ کی 20 سے 26 تاریخ تک حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 8.69 رپورٹ کی گئی۔دوسرے نمبر پر سرگودھا میں 7.95 فیصد، لاہور میں 7.75 فیصد شرح رہی۔

حاملہ خواتین

 معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل نے بتایا ہے کہ خواتین ملک کی 50 فیصد آبادی کا حصہ ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ برابر کی تعداد بلکہ زیادہ سے زیادہ خواتین کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائیں۔ اس موقع پر انہوں نے منفی پروپگنڈہ یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حاملہ خواتین کو کرونا سے کوئی خطرہ نہیں اور ویکسین ان کیلئے زیادہ مددگار ثابت ہوگی۔

بچوں کیلئے ویکسین کا اعلان

معاون صحت کا یہ بھی کہنا تھا کہ 12 سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں کیلئے بھی ویکسین کا اعلان کیا گیا ہے۔بچوں کو یہ ویکسین مکمل طور پر مفت میں لگائی جائیں گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube