Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

سندھ ہائیکورٹ: منظور وسان کی عبوری ضمانت میں توسیع

SAMAA | - Posted: Aug 20, 2021 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 20, 2021 | Last Updated: 9 months ago
[caption id="attachment_2136384" align="alignnone" width="800"] فائل فوٹو[/caption]

سندھ ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں پیپلزپارٹی رہنما منظور وسان کی عبوری ضمانت میں چار اکتوبر تک توسیع کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں منظور وسان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں نیب انکوائری سے متعلق کیس کی سماعت  ہوئی۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ انکوائری بند کرنے کے مراحل پر حتمی فیصلہ نہیں ہوا، نیب ہیڈکوارٹر کو انکوائری بند کرنے کے لیے بھیج دیا تھا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ کہا گیا تھا انکوائری بند کر رہے ہیں تو پھر ابھی تک فیصلہ کیوں نہیں کیا، ایک ماہ کی مہلت دے رہے ہیں جو بھی کرنا ہے چئیرمین کو کہیں فیصلہ کریں۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب سے پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے منظور وسان کی عبوری ضمانت میں چار اکتوبر تک توسیع کر دی۔

دوسری جانب سندھ ہائيکورٹ نے آئل مینوفیکچرنگ کمپنی کو سرکاری زمین لیز پر دینے سے متعلق نيب تحقيقات ميں ملزمان کی عبوری ضمانت ميں توسيع کردی۔

پیپلز پارٹی رہنما سردار چانڈیو، برہان خان چانڈیو اور دیگر کے خلاف نیب انکوائری جاری ہے۔

سندھ ہائيکورٹ ميں ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ نيب نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کے خلاف انکوائری جاری ہے، پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کے لیے مہلت دی جائے۔

عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کی عبوری ضمانت ميں توسيع کر دی اور 12اکتوبر تک نيب سے پيش رپورٹ طلب کرلی ہے۔

نيب پراسيکيوٹر کے مطابق ملزمان پر آئل مینوفیکچرنگ کمپنی کو سرکاری زمین لیز پر دینے سے متعلق نیب تحقیقات جاری ہيں۔ ملزمان نے سرکاری زمین لیز پر دے کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube