Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

اہم خبر: ملک میں 9محرم الحرام کے جلوس جاری

SAMAA | - Posted: Aug 18, 2021 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 18, 2021 | Last Updated: 9 months ago

News-Outlook_urdu-version

بدھ 18اگست کی چند اہم خبروں کا احوال۔

ملک بھر ميں نو محرم الحرام کے جلوسوں کے ليے سيکيورٹی کے لیے سینکڑوں اہلکار تعينات ہیں۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد اور کوئٹہ میں ڈبل سواری پر پابندی ہے جبکہ جلوس کے راستوں پر موبائل فون سروس بند رہے گی۔

ملک ميں 24گھنٹے ميں کرونا وائرس سے مزيد 66 افراد انتقال کر گئے جبکہ تین ہزار974 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ مثبت کيسز کی شرح چھ اعشاريہ نو ایک رہی۔ این سی او سی کا آج ویکسینیشن سينٹرز کھلے رکھنے کا فیصلہ، دس محرم کو بند رہيں گے۔

نيوزی لينڈ کی وزيراعظم جسینڈرا نے پہلا مقامی کرونا وائرس کيس سامنے آنے پر ملک بھر میں لاک ڈاؤن  کا اعلان کر دیا۔

ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ افغان سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، ہمسايہ ممالک تحفظات پيش کريں ہم ازالہ کريں گے۔ غير ملکی شہری اور سفارتخانوں کو نقصان نہيں پہنچايا جائے گا، خواتين کو شريعت کے اصولوں کے تحت آزادی دی جائے گی۔

کینیڈا نے طالبان کی حکومت تسلیم نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، ہمارا قانون اس گروہ کو دہشت گرد تنظیم کے طور پر دیکھتا ہے۔ الزام لگايا کہ طالبان نے طاقت کے ذریعے منتخب حکومت کو ہٹایا۔

وزیراعظم عمران خان نے افغان سیاسی رہنماؤں سے بات چیت میں کہا کہ پاکستان سے زیادہ کوئی افغانستان میں امن اور استحکام کا خواہش مند نہیں، ہم افغان قیادت سے مل کر پائیدار قیام امن کے لیے کردار کریں گے۔ آٹھ رکنی وفد نے آرمی چیف سے بھی ملاقات کی، سپہ سالار نے کہا پاکستان افغانستان کےساتھ وسیع البنیاد تعلقات کا خواہشمند ہے۔

چين نے کابل ايئرپورٹ پر پيش آنے والے واقعات کا ذمہ دار واشنگٹن کو قرار دے ديا۔ چينی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ امريکا نے عراق اور شام کے بعد افغانستان میں بھی تباہی مچائی۔

لاہور میں خاتون یوٹیوبر پر اوباش نوجوانوں کا حملہ جوکہ دست درازی کرتا رہا، دھکم پیل میں خاتون کے کپڑے پھٹ گئے۔ خاتون نے الزام لگایا کہ 15ہزار روپے، موبائل فون اور زیورات چھینے گئے جبکہ تشدد بھی کیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی شناخت کا عمل شروع کرديا۔

کشمیر پریمیئر لیگ کا ٹائٹل شاہد آفريدی کی ٹيم راولا کوٹ ہاکس نے جيت ليا۔ فائنل میں مظفر آباد ٹائیگرز ایک سو ستر رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ ہاکس کے بلے باز کاشف علی نے چون رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube