Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

کروناویکسینیشن سینٹر9 محرم الحرام کو کھلے10 کوبندرہیں گے

SAMAA | - Posted: Aug 17, 2021 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 17, 2021 | Last Updated: 9 months ago
[caption id="attachment_2352934" align="alignnone" width="680"]Lhr corona vaccine فوٹو: آن لائن[/caption]

ملک میں کرونا ویکسینیشن سینٹر 9 محرم الحرام کو کھلے جبکہ 10 محرم کو بند رہیں گے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی صدارت میں این سی اوسی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 9 محرم الحرام کو تمام بڑے اور مرکزی ویکسینیشن سینٹرز میں ویکسینیشن کا عمل جاری رہے گاجبکہ 10 محرم الحرام کو ویکسینیشن سینٹرز بند ہونگے۔

این سی او سی نےعاشورہ کے دوران پہلے سے جاری کردہ ہدایات پرعمل درآمد پر زور دیا۔

 واضح رہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا وائرس سے متعلق عاشورہ، ایام عزاء اور مجالس کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کیا تھا۔آن لائن مجالس کو ترجیح دینے کی ہدایت، علماء و ذاکرین کی مجالس میں شرکت کیلئے کرونا ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی۔ نیا ضابطہ اخلاق جاری کردیا، گائیڈ لائنز تمام اضلاع کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ارسال کردی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: مختلف شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن اور نئی پابندیوں کا اعلان

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق  مجالس اور جلوسوں میں کم تعداد کی شرکت کو ممکن بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کا کہا ہے کہ مجالس کیلئے آن لائن سیشن کو ترجیح دی جائے، مجالس و جلوس کے داخلی راستوں پر تھرمل اسکینرز لگائے جائیں اور ماسک کے بغیر شرکت کی کسی کو بھی اجازت نہ دی جائے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube