Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت کا آغاز

SAMAA | - Posted: Aug 16, 2021 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 16, 2021 | Last Updated: 9 months ago
[caption id="attachment_2203459" align="alignnone" width="680"] فائل فوٹو[/caption]

اسلام آباد ایئر پورٹ پر کرونا وائرس کی جانچ کے لیے پی سی آر ٹیسٹ شروع کردیئے گئے ہیں۔

اسلام آباد ائیرپورٹ پربیرون ممالک جانے والے مسافروں کے لیے خصوصی کاؤنٹرزقائم کردیےگئےہیں۔ خواتین اور مردوں کے کرونا ٹیسٹ اور رپورٹس کے لئےعلیحدہ کاؤنٹرزموجود ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستانی مسافروں پرسفری پابندی ختم ہونےپر ٹیسٹنگ کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ ابتدائی روز اسلام آباد ایئرپورٹ پر2050 مسافروں کے ٹیسٹ کرلیےگئےہیں۔

ایئرلائنز کے ساتھ ملک کی 3 لیبارٹریز کا عملہ ہمہ وقت مسافروں کو کرونا ٹیسٹ کی سہولت مہیا کررہا ہے۔ پرواز روانہ ہونےسے 4 گھنٹے قبل ائیرپورٹ عملہ لیبارٹریوں کے تعاون سے رپورٹ مہیا کر رہا ہے۔ ایئرپورٹ پر 1 دن میں 2 ہزار مسافروں کی ٹیسٹنگ کی سہولت موجود ہے۔ ائیرپورٹ انتظامیہ نے کہا ہے کہ بیرون ممالک جانے والےمسافروں کی سہولت کے لیے تمام انتظامات موجود ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube