اٹک کے قریب موٹروے پر تیز رفتار سوزوکی الٹنے سے 6افراد جاں بحق اور 9زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ غازی انٹر چینج کے قریب حادثہ بارش کے دوران تيز رفتاری کے باعث پيش آيا۔
جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں دو زخميوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
مرنے والوں ميں دو خواتين بھی شامل ہيں۔