Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

دس ستمبرکے بعد ہوائی سفر کیلئے مکمل ویکسینیشن لازمی قرار

SAMAA | - Posted: Aug 11, 2021 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 11, 2021 | Last Updated: 9 months ago

[caption id="attachment_2312289" align="alignnone" width="680"] فوٹو: آن لائن[/caption]

ملک میں ویکسینیشن کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے این سی او سی نے ویکسین کی تمام اقسام میں پہلی اور دوسری خوراک کا درمیانی وقفہ 42 دن سے کم کر کے 28 دن کردیا ہے۔

این سی او سی نے یہ فیصلہ وزارت صحت اور طبی ماہر ین کی مشاورت کے بعد کیا۔ اس کےعلاوہ 10ستمبر کے بعد ہوائی سفر کیلئے مکمل ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔10ستمبر کے بعد ویکسینیشن کا جزوی سرٹیفیکیٹ کارآمد نہیں ہوگا۔ اس حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ این سی او سی نے

  ویکسینیشن کےعمل کی جلد تکمیل کو وبا کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کو روکنے اور اس کے اثرات کم کرنے کیلئے انتہائی مفید قرار دیا ہے۔

کرونا وائرس:فعال کیسزکی تعداد85 ہزار77 ہوگئی

اس کےعلاوہ کرونا ویکسین سائنو فارم کی مزید 10 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئی ہیں۔سائنوفارم ویکسین غیرملکی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچی ہیں اورویکسین کو دفتر خارجہ اور چینی سفارت خانے کے حکام نے وصول کیا۔

ملک بھر میں ویکسینیشن کے بغیر ریل کے سفر پرپابندی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے بتایا ہے کہ 1 دن میں مزید 81 افراد کرونا وائرس کے باعث  انتقال کرگئے۔ ان میں سے 39  مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔

بدھ کو این سی او سی نے بتایا کہ 24  گھنٹوں میں 4 ہزار 856 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔کرونا مثبت کیسز کی شرح 7.50 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کرونا کے باعث سب سے زیادہ  سندھ میں 40 اور پنجاب میں 17 اموات ہوئیں۔خیبر پختونخوا میں 18، اسلام آباد 1،  گلگت بلتستان 1،  آزاد کشمیر میں 4 مریضوں کا انتقال ہوا۔کرونا سےمجموعی اموات کی تعداد 24 ہزار 85 ہوگئی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube