نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنےبتایا ہے کہ 1 دن میں مزید 81 افراد کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔ ان میں سے 39 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔
بدھ کو این سی او سی نے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں 4 ہزار 856 نئےکرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔کرونا مثبت کیسز کی شرح 7.50 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کرونا کے باعث سب سے زیادہ سندھ میں 40 اور پنجاب میں 17 اموات ہوئیں۔خیبر پختونخوا میں 18، اسلام آباد 1، گلگت بلتستان 1، آزاد کشمیر میں 4 مریضوں کا انتقال ہوا۔کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 24 ہزار 85 ہوگئی ہے۔
این سی او سی نےبتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 64 ہزار 690 ٹیسٹ کئے گئے۔کرونا کے فعال کیسز کی تعداد85 ہزار 77 ہوگئی ہے جب کہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 71 ہزار 198 ہوچکی ہے۔ملک بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 80 ہزار 360 تک پہنچ چکی ہے۔ اس وقت چارہزار 988 مریض 639 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔
اسلام آباد میں 47 فیصد، پشاور میں 35 فیصد، ملتان میں 42 فیصد، بہاولپور میں 40 فیصد وینٹیلیٹرز بھر چکے ہیں۔ دیامیر 46 فیصد، ایبٹ آباد 68 فیصد، کراچی 61 فیصد اور سوات میں 43 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔
First batch of vaccines provided to COVAX by China is being shipped to Pakistan!China will donate $100 million to the COVAX Facility for distributing vaccines to developing countries. Our commitment: making vaccines a global public good, and put Pakistan as our priority. pic.twitter.com/hj9eV6Xg2L
— Nong Rong (@AmbNong) August 10, 2021
اس کےعلاوہ کرونا ویکسین سائنو فارم کی مزید 10 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئی ہیں۔سائنوفارم ویکسین غیرملکی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچی ہیں اورویکسین کو دفتر خارجہ اور چینی سفارت خانے کے حکام نے وصول کیا