لاہور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ہوگیا، فیروز والا میں سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران تین دہشت گرد مارے گئے۔ دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے تھا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گيا، تو دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔ جس کے جواب میں جوابی فائرنگ میں تين دہشت گرد مارے گئے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھے جبکہ حساس اداروں اور اہم مذہبی شخصیات کو ٹارگٹ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے خودکش جیکٹ اور دو ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے ہیں جبکہ دہشت گردوں کی شناخت احسان اللہ، نعمت اللہ اور عبدالسلام کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق افغانستان سے ہے۔
واقعہ کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی لاہور میں مقدمہ درج کر لیا گيا۔