سندھ میں اسکولز مزید 10 روز کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ محکمہ تعلیم سندھ بورڈ امتحانات سے متعلق کل فیصلہ کرے گا۔
اتوار کے روز ہونے والے اجلاس کے بعد وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ فیصلے سے میڈیا کو آگاہ کریں گے۔
وزیرتعلیم سندھ اوروزیریونیورسٹی بورڈ کل چیئرمین بورڈ کے ساتھ اجلاس کریں گے اور اتوار کی دوپہر کو بورڈ امتحانات سے متعلق فیصلہ ہوگا۔
قبل ازیں این سی او سی نے 9 اگست سے کراچی سمیت سندھ بھر میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ فیصلہ ہفتہ کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی میزبانی میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرز کے مشترکہ اجلاس میں ہوا۔
اجلاس میں کراچی سمیت سندھ بھر میں بازار رات 8 بجے تک کھولنے اور ریسٹورینٹس میں آؤٹ ڈور ڈائننگ کھولنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ شادی کی تقاریب کھلی جگہ پر کرنے کی اجازت دینے کا جن میں 200 مہمانوں کو شرکت کی اجازت ہوگی۔