ہائی کمشنر لندن معظم احمد خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نہ نکالنے کا معاملہ برطانوی حکومت کے ساتھ اٹھایا ہے. رائل ملٹری اکیڈمی میں برطانوی وزیراعظم کیساتھ ہونے والی ملاقات میں معاملے پر نظر ثانی کرنے کا کہا ہے۔
پاکستان کے برطانوی ریڈ لسٹ سے باہر آنے کی امید پیدا ہوگئیں۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اشارہ دے دیا۔ بروز ہفتہ 7 اگست کو رائل ملٹری اکیڈمی سینڈھرسٹ میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر معظم احمدخان اور دیگر سے گفتگو میں بورس جانسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کیلئے ڈیٹا کا جائزہ لے رہے ہیں۔
برطانیہ میں تعینات ہائی کمشنر معظم احمد خان نے کہا کہ معاملے کو سفارتی سطح پر بھی اٹھایا گیا ہے۔ امید ہے کہ نظرثانی کے بعد اچھی خبر سننے کو ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرونا پر پاکستان کی کاوشوں کوپوری دنیا نے سراہا ہے، برطانوی حکومت کو بھی پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ سینڈھرسٹ ملٹری اکیڈمی کی 243ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے 2 پاکستانی کیڈٹس بھی پاس آؤٹ ہوئے۔
دوسری جانب برطانیہ سے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالے جانے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا۔ آئن لائن پٹیشن پر ایک لاکھ سے زائد دستخط ہوگئے۔
برطانیہ نے کرونا کے حوالے سے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھا ہوا ہے، ایک لاکھ دستخط ہونے کے بعد معاملہ پارلیمنٹ میں زیر بحث آئے گا۔
پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ مالی وسائل کی کمی کی وجہ سے متعدد خاندان برطانیہ نہیں جا سکتے، برطانیہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالے، پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروزایں نہیں چلائی جا رہی۔
Honoured to meet Prime Minister Boris Johnson at Sandhurst this morning. Working hand in hand with 🇬🇧 to take Pakistan 🇵🇰 UK 🇬🇧 friendship to the next level: H.E. Moazzam Ahmad Khan pic.twitter.com/RtfryUd2YP
— Pakistan High Commission London (@PakistaninUK) August 6, 2021