Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

نادرا دفاتر میں کرونا سے متعلق احتیاطی اقدامات کاحکم

SAMAA | - Posted: Aug 7, 2021 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 7, 2021 | Last Updated: 9 months ago
[caption id="attachment_1943111" align="alignnone" width="800"] فائل فوٹو[/caption]

چیئرمین نادرا طارق ملک نے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے فوری احتیاطی اقدامات کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

چیئرمین نادرا نے ہدایت کی ہے کہ ملک بھر کے نادرا سینٹر میں فوری طور پر جراثیم کش اسپرے کے چھڑکاؤ کو یقینی بنایا جائے۔

نادرا دفاتر کے اندر اور باہر ایک میٹر کی سماجی دوری رکھنا لازمی قرا  دیا گیا ہے۔ تمام سینٹرز پر آنے والے افراد کو تھرموگن سے اسکریننگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

تمام سائلین اور ان کے ساتھ تصدیق کنندہ کو ماسک کے بغیر نادرا دفاتر میں اندر داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ دفتر داخل ہونے سے پہلے ہاتھوں پر سینیٹائیزر کا استعمال لازمی کیا جائے۔

دفاتر میں ہر رجسٹریشن عمل کے بعد انگھوٹوں کے نشانات لینے والی مشین کو جراثیم کش اسپرے سے صاف کیا جائے۔

چیئرمین نادرا نے درخواست کی ہے کہ نادرا دفاتر پر رش سے بچیں اور کروناویکسینیشن سرٹیفکیٹ گھر بیٹھے آن لائن حاصل کرنے یا قریبی نادرا کے ای سہولت مراکز سے لیں۔

چیئرمین نادرا کے مطابق نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے فوری اجراء کے لیے نادرا نے بھرپور اقدامات کیے ہیں۔ ملک بھر میں 688 نادرا دفاتر کے ساتھ ساتھ 5900 ای سہولت مراکز اور 250 موبائل رجسٹریشن گاڑیوں کو بھی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube