Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

ملتان: خواتین کو ہراساں اور بلیک میل کرنیوالے 4ملزمان گرفتار

SAMAA | - Posted: Aug 6, 2021 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 6, 2021 | Last Updated: 9 months ago

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ملتان نے خواتین کو ہراساں اور بلیک میل کرنے کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور لودھراں سے ہے۔ ملزمان کیخلاف ایف آئی اے میں متعدد شکایات درج ہونے کے بعد ملتان پولیس نے ایک آپریشن شروع کیا۔

تحقیقاتی افسر کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان خواتین کو رقم کیلئے کئی ماہ سے بلیک میل کررہے تھے اور رقم نہ دینے پر ان کی تصاویر انٹرنیٹ پر ڈالنے کی دھمکیاں دے رہے تھے، ملزمان کے موبائل فونز بھی قبضے میں لے لئے گئے۔

پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube