لندن میں بھارتی شہری کا گم شدہ بٹوا طویل جدوجہد کے بعد اس کو لوٹا کر پاکستانی شہری نے شہہ سرخیوں میں جگہ بنالی۔
لاہور سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نوجوان غازی تیمور کو لندن شہر کی شورڈچ ہائی اسٹریٹ پر ایک بٹوا ملا جس میں راہول نامی بھارتی شخص کے کریڈٹ کارڈز تھے۔
پاکستانی شہری نے سوچا کہ کیوں نہ اس شخص کو ڈھونڈ کراس کا بٹوا اس تک پہنچایا جائے تاکہ ملک کی ساکھ کو بہتر بنانے کا موقع ملے۔ غازی تیمور نے گوگل سے لے کر فیس بک اور انسٹاگرام سمیت سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز پر راہول کو تلاش کیا مگر اس کو راہول کہیں نہیں ملا۔
Guys! Just found this wallet on Shoreditch High street.
Name on the bank card suggests the wallet belongs to a Rahul R******. Time to HUNT RAHUL DOWN.Will update y’all pic.twitter.com/Z7u2aUpZHK— Ghazi Taimoor (@ghazi_taimoor) July 29, 2021
I’m outside the Head office now! Almost there guys. Rahul main aa gayaaaaa. Buzzed on the main door. Babu ji let me in. pic.twitter.com/9GVomNLqUA
— Ghazi Taimoor (@ghazi_taimoor) July 29, 2021
Guys! We found Rahul. Finance Manager. He’s in shock. Tears in his eyes. We got you Rahul! pic.twitter.com/VQ7qvUMGMB
— Ghazi Taimoor (@ghazi_taimoor) July 29, 2021
For Indian 🇮🇳 friends who will see this, just want to let you know that there’s only love that we Pakistanis 🇵🇰 have for you, as I know you do for us.
Sending you all kindness, love and pyaar, from our side of the border to your side of the border ❤️🇮🇳❤️🇵🇰— Ghazi Taimoor (@ghazi_taimoor) July 30, 2021
غازی تیمور پھر راہول کی تلاش میں سڑکوں پر نکل پڑا اور طویل جدوجہد کےبعد بالآخرراہول مل گیا۔ غازی تیمور نے سماء کے پروگرام نیا دن میں بتایا کہ یہ کام چھوٹی سے نیکی تھی۔ راہول کو بٹوا ملنے پر بہت خوشی ہوئی۔ انھوں نے اپنے بینک کریڈٹ کارڈز کینسل نہیں کروائے تھے اور بٹوا ملنے پر وہ حیران بھی ہوئے تھے۔
غازی تیمور کا کہنا تھا کہ ان کی اس کاوش کو بھارتی میڈیا نے بھی سراہا ہے۔ انھوں نے ٹویٹ کرتےہوئے پیغام دیا کہ پاکستانیوں کے پاس بھارتیوں کے لیے بہت پیار ہے اور وہ بھی ان سے محبت کرتے ہیں۔