Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

پشاور کےکروناویکسینيشن مراکز پرعوام کا رش بڑھ گیا

SAMAA | - Posted: Aug 6, 2021 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 6, 2021 | Last Updated: 9 months ago
[caption id="attachment_2348519" align="alignnone" width="800"] فوٹو: آن لائن[/caption]

کراچی کے بعد پشاور میں کوویڈ-19 کیسز میں اضافہ ہوا تو کرونا ویکسینيشن مراکز میں عوام کا رش بڑھ گیا۔

خیرپختونخوا میں صوبائی حکومت کی جانب سے کرونا ویکسین کی آگاہی مہم رنگ لے آئی، خیبرٹیچنگ اسپتال میں ایک ہی دن میں ڈھائی ہزار شہریوں نے ویکسینيشن کروائی۔

شہری فضل ودود کا کہنا تھا کہ یہ سب پراپگنڈہ ہے ایسی کوئی بات نہیں 50 فیصد میرے خاندان نے ویکسیئن لگا لی ہے، کوشش کررہا ہوں دستوں کو بھی قائل کرسکوں۔

کرونا ويکسينيشن: کراچی کے ايکسپو سينٹر میں رش

ترجمان خیبر ٹیچنگ اسپتال سجاد خان کا کہنا ہے کہ ہمارے یہاں اب تک 85 ہزار افراد کی ویکسینیشن کرواچکے ہیں جبکہ دیگر لوگوں کی آمد کا سلسلہ تاحل جاری ہے جو خوش آئند عمل ہے۔

دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ویکسن کی کمی نہیں، شہریوں کو ہر قسم کی ویکسن باآسانی فراہم کی جارہی ہے۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتہ ملک کے سب سے بڑے ویکسینيشن سینٹر میں عوام کی لمبی لائنیں لگ گئی تھیں جبکہ ایس او پیز پر عملدآمد نہ ہونے کے برابر تھا۔

کراچی میں 9ویکسینیشن سینٹرز 24گھنٹے کھلے رہیں گے

یاد رہےک سندھ حکومت بروقت اقدامات اٹھا کر کراچی کے ہر ضلع کا ایک ویکسینیشن سینٹر 24گھنٹے کھلا رکھنےکا اعلان کیا تھا، جس سے ایکسپو سینٹر میں عوام کا رش کم ہوگیا تھا۔

درج ذیل سینٹرز کے نام

ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس

خالق خالق دینا ہال

جناح میڈیکل کالج اسپتال

چلڈرن اسپتال نارتھ ناظم آباد

سندھ گورنمنٹ اسپتال نارتھ کراچی

گورنمنٹ قطر اسپتال کورنگی

سندھ گورنمنٹ کورنگی نمبر5 اسپتال

مراد میمن اسپتال ملیر

کراچی ایکسپو سینٹر

واضح رہے کہ ملک میں مہلک وبا کرونا کے باعث مزید 67 افراد انتقال کرگئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 4 ہزار745 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 8.18 فیصد رہی۔ مجموعی طور پر جاں بحق افراد کی تعداد 23ہزار 702 ہوگئیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube