کرونا وائرس کی چوتھی لہرکے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر سی اے اے نے ایس او پیز میں ردوبدل کردیا ہے۔
سول ایوی ایشن کے ڈپٹی ڈائریکٹرائیر ٹریفک کی جانب سےجاری نوٹیفیکیشن کے مطابق بیرون ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لئے نئے ایس او پیزجاری کردئیے گئے ہیں۔بیرون ممالک سے 18 سال اور اس سے کم عمر مسافروں کا استثنی ختم کرکے عمر کی حد 6 سال تک کردی گئی ہے۔
بیرون ممالک سے آنے والے 6 اور 12 سال کے بچوں کو پی سی آر ٹیسٹ اور آمد پر ریپڈ کرونا ٹیسٹ کے مراحل سے گزرنا ہوگا۔6 اور 12 سال کی عمر کے بیرون ملک سے آنے والے مسافر بچوں کو کرونا مثبت آنےہرسرکاری نگرانی میں گھروں پرقرنطینہ کیا جائے گا۔ 12 سال سے زائد عمر کے کرونا مثبت بچوں کو مخصوص قرنطینہ سینٹرز میں منتقل کیا جائے گا۔
سول ایوی ایشن نے ہدایت کی ہے کہ بین الااقوامی مسافروں کے لئے نئی جاری ہونے والی ایس او پی پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔ نیا نوٹیفیکشن 9 اگست سے نافذ العمل ہوگا۔