Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

اسلام آباد میں تعلیمی ادارے 2اگست سے کھولنے کا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Jul 30, 2021 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 30, 2021 | Last Updated: 10 months ago
[caption id="attachment_2264749" align="alignnone" width="800"] فائل فوٹو[/caption]

وفاقی دارالحکومت میں تمام نجی تعلیمی ادارے موسم گرما کی تعطیلات کے بعد 2 اگست سے کھلونے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وزارت فیڈرل ایجوکیشن اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کلاسز ان ایس او پیز کے تحت تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گی۔

*۔ ماسک پہننے اور سماجی فاصلے سمیت تمام ضروری اقدامات پر سختی سے عملدرآمد۔

*۔ روزانہ کی بنیاد پر پچاس فیصد طلبہ کی حاضری

*۔ کلاسز کے اوقات صبح 8 بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہوں گے

*۔ ایسے اساتذہ اور عملے کے اراکین جنہوں نے ویکسین نہ لگوائی ہو کی کیمپس میں آمد پر پابندی ہوگی۔

ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں تعلیمی اداروں کا غیر متوقع دورے کرکے کرونا وائرس کی ویکسینیشن کو یقینی بنائیں گی، احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو سزا دی جائے گی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اسکولوں کے عملے کیلئے ویکسینیشن کرانے کی آخری تاریخ 31 جولائی 2021ء ہے۔

رواں ہفتے کے آغاز پر وزیر تعلیمی شفقت محمود کی زیر صدارت ہونیوالے ایک اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پاکستان میں اس سال اسکولوں کی گرمیوں کی چھٹیوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی فیصلہ ہوا تھا کہ ملک میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کی تاریخ بھی نہیں بڑھائی جائے گی، امتحانات مقررہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز بڑھنے کے باعث تعلیمی ادارے بند ہیں، رواں سال کے آغاز پر وفاقی حکومت نے پانچویں، آٹھویں، نویں، دوسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعتوں کے امتحانات لینے اور دیگر جماعتوں کے تمام طلبہ کو بغیر امتحانات کے اگلی کلاسوں میں ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube