Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

مفتاح اسماعیل کیخلاف انکوائری کی منظوری

SAMAA | - Posted: Jul 28, 2021 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 28, 2021 | Last Updated: 10 months ago
[caption id="attachment_2254409" align="alignnone" width="800"] فائل فوٹو[/caption]

نیب ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی گئی۔

مجموعی طور پر ایک نئے ریفرنس اور 4انکوائریوں کی منظوری دی گئی۔ مفتاح اسماعیل کے خلاف انکوائری مشکوک ٹرانزیکشنز پر کی جائے گی۔

نیب اعلامیہ کے مطابق سید تجمل حسین کے خلاف بدعنوانی کے ریفرنس کی منظوری دی گئی۔ ملزم نے غیرقانونی ٹیسٹنگ کمپنی اور جعلی اسامیوں کی اخبارات میں تشہیر سے فراڈ کیا۔

اسکے علاوہ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی افسران کے خلاف بھی 2 انکوائریاں جبکہ محکمہ آبپاشی اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ پشاور میں مبینہ کرپشن پر انکوائری منظور کی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک کے خلاف اب تحقیقات نیب میں نہیں ہوں گی۔ مالم جبہ کیس جائزے کے لیے چیف سیکریٹری خیبرپختونخواہ کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔

نیب پرویز خٹک و دیگر کے خلاف مالم جبہ اراضی اور ریزورٹ لیز کی تحقیقات کر رہا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube