کراچی کے ساحل پر پھنسنے والے بحری جہاز کو نکالنے کے لیے بیرون ملک سے ٹگ بوٹس پہنچ گئیں جس کے بعد ريسکيو آپريشن آج سے شروع ہونے کا امکان ہے۔
بحری جہاز ہینگ ٹونگ کو نکالنے کے لیے کے پی ٹی کے ٹگ بوٹس بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لیں گے۔
ہیوی مشینری کے ذریعے بحری جہاز کے قریب مٹی ڈالی گئی ہے اور بحری جہاز تک پہنچنے کے لیے راستہ بنایا گیا ہے۔
اس سے قبل نیشنل میری ٹائم ڈیزاسٹر کنٹیجنسی پلان فعال کر دیا گیا۔ نیول چیف نے کنٹیجنسی پلان کی فعالی کے احکامات جاری کیے۔
کراچی کے ساحل سی ویو پر بحری جہاز کو پھنسے ہوئے پانچ روز سے زائد ہوچکے ہیں۔