آزاد کشمیر میں انتخابات کے سلسلے میں ڈیوٹی پر مامور پاک فوج کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 4فوجی جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لسوا میں پاک فوج کی گاڑی خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں گر گئی۔
حادثے میں فوجی جوانوں سمیت 4افراد زخمی ہوئے جس میں ایک سویلین ڈرائیور اور تین جوان شامل ہیں۔ زخمیوں کو قریبی ہیلتھ سینٹر منتقل کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر انتخابات کے سلسلے میں پاک آرمی کو سیکیورٹی کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔