ٹنڈو جام ميں شوہر نے تشدد کے بعد بیوی کو آگ لگادی، خاتون جاں بحق جبکہ بیٹا زخمی ہوگیا۔
پوليس کے مطابق ٹنڈو جام کی ورکشاپ کالونی میں گھريلو جھگڑوں کے باعث عامر نامی شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو تشدد کے بعد آگ لگادی، جس سے 8 سالہ بچہ بھی جھلس گيا۔
پولیس کے مطابق خاتون اور بيٹے کو اسپتال منتقل کيام جہاں سے تشويشناک حالت ميں خاتون کو کراچی منتقل کيا جارہا تھا کہ وہ راستے ميں ہی دم توڑ گئی۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ زخمی بچہ بھی 30 فیصد جھلس چکا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عامر کو گرفتار کرکے تفتيش شروع کردی گئی ہے۔