Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

اسلام آباد:ویکسینیشن سینٹرز بند رکھنے کے شیڈول کا اعلان

SAMAA | - Posted: Jul 17, 2021 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 17, 2021 | Last Updated: 10 months ago

[caption id="attachment_2296384" align="alignnone" width="680"] فوٹو : آن لائن[/caption]

اسلام آباد کی ضلعی محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ این سی او سی کے  فیصلے کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کا عمل عید کے پہلے دن معطل رہے گا۔

 ضلعی محکمہ صحت کےمطابق عید کے پہلے دن کےعلاوہ ویکسینیشن  تمام دن جاری رہے گی۔ویکسینیشن سینٹرز پر صرف عید الضحیٰ کے پہلے دن چھٹی ہوگی۔

ضلعی محکمہ صحت نے وضاحت دی کہ پہلی ڈوز کے بعد سائنوفام ویکسین 21 دن، سا ئنوویک ویکسین28 دن اور آیسٹرازنیکا 28 دن کے وقفے کے بعد لگائی جائے گی۔

ضلعی محکمہ صحت نےمزید بتایا کہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد میں 133 کرونا کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس دوران 2 ہزار 49 کرونا ٹیسٹ کئے گئے اوراسلام آباد میں کرونا کیسز کی شرح 6.4 فیصد ہے۔

ہفتے کو این سی او سی نےبتایا کہ  24  گھنٹوں میں 2 ہزار 783 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ  کرونا کے باعث سب سے زیادہ سندھ میں 25 اموات رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں 9 میں اموات،خیبرپختونخوا میں 2 اموات، بلوچستان، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں 1، 1 ،1 مریض کا انتقال ہوا۔کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 760 ہوگئی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube