Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

اسلام آباد:ایف9 ویکسینیشن سینٹر کےباہر بیرون ملک جانےوالوں کا احتجاج

SAMAA | - Posted: Jun 30, 2021 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 30, 2021 | Last Updated: 11 months ago

اسلام آباد کے ایف 9 ماس کرونا ویکسینیشن سینٹر میں بیرون ملک جانے والوں کے دوبارہ احتجاج کے باعث ویکسین لگانے کا عمل متاثر ہوا۔

بدھ کو بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑی تعداد ویکسینشن کے لیےایف 9 ماس ویکسینیشن سینٹر پہنچ گئی تاہم ویکسین نہ ملنے پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ایف  نائن پارک کے باہر سڑک بلاک کردی۔ اوورسیز پاکستانی فائزر اور آسڑازینیکا ویکسین کیلئے احتجاج کررہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک ویزے کی معیاد ختم ہو رہی ہے اس لئے جلد از جلد ویکسین لگائی جائے تاکہ بیرون ملک روانہ ہوسکیں۔

پیر کو بھی ماس ویکسینیشن سینٹر میں بیرون ملک جانے والے افراد کی بڑی تعداد ویکیسن لگوانے پہنچ گئی تھی اور اس دوران لوگوں کی بڑی تعداد کو اندر جانے سے روکنے کے لیے ایف 9 پارک کا مرکزی داخلی راستہ بند کردیا گیا تھا۔ دروازے کا شیشہ ٹوٹنے سے 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے تھے اور ویکسینیشن سینٹر میں شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی تھی۔وہاں موجود سیکورٹی اہلکاروں اور شہریوں کے درمیان تکرار اور دھکم پیل بھی ہوئی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرزعیم ضیا نے بتایا تھا کہ ویکیسینیشن سنٹر میں آسٹرا زینیکا اور فائزر لگائی جا رہی ہے اور بیرون ملک جانے والوں کو ویکیسن لگانے کا عمل جاری تھا تاہم اس دوران دیگر شہروں سے آنے والے افراد کے باعث رش اچانک بڑھ گیا۔ایس او پیز کے تحت سب کو ایک ساتھ اندر نہیں آنے دیا جا سکتا اس لیے مرکزی دروازے کو بند کیا گیا لیکن ویکیسن لگوانے والے مرکزی دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوگئے۔

اس سے قبل بھی ایف 9 ماس ویکسینیشن سینٹر پر بدنظمی کے واقعات پیش آچکے ہیں تاہم پولیس نے صورتحال کو کنٹرول کرکے ویکسین کا عمل بحال کروایا تھا۔

کرونا ويکسين لگوانے والوں کيلئے این سی اوسی نے پاليسی تبدیل کردی ہے۔ سائنو ویک اورسائنوفارم کی دوسری ڈوز کا ٹائم 4 ہفتے سے بڑھا کر6 ہفتے کردیا گيا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دوسری ڈوز کا وقت بڑھنے سے کوئی مشکل درپیش نہیں ہوگی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube