Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

بیرون ملک سفرکے خواہشمندتمام بالغان کو ویکسین لگوانے کی اجازت

SAMAA | - Posted: May 20, 2021 | Last Updated: 12 months ago
SAMAA |
Posted: May 20, 2021 | Last Updated: 12 months ago
[caption id="attachment_2278159" align="alignnone" width="800"] فوٹو: آن لائن[/caption]

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بیرون ملک سفر کرنیوالے تمام بالغان کو (18 سال سے زائد عمر کے افراد) ویکسینیشن کی اجازت دیدی۔ ایسے افراد جن کے پاس قومی شناختی کارڈ، تعلیمی ویزا یا ورک پرمٹ ہو اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے اہل ہوں گے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن (این سی او سی) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 18 سال سے زائد عمر کے ایسے تمام افراد جو بیرون ملک جانا چاہتے ہیں، جمعہ 21 مئی 2021ء سے کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے کے اہل ہوں گے۔

این سی او سی کے مطابق ورک ویزا، اقامہ، اسٹوڈنٹس ویزا رکھنے والے بیرون ملک سفر کے خواہشمند تمام بالغان کسی بھی ویکسی نیشن سینٹر پر جاکر ویکسین لگواسکتے ہیں۔

یہ فیصلہ مختلف ممالک، ورک پلیس، یونیورسٹیوں اور بیرون ممالک شپنگ کمپنیز کی جانب کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کا ثبوت فراہم کرنے کی پابندی کے پیش نظر کیا گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے رجسٹریشن اور ویکسینیشن کے طریقۂ کار سے متعلق ٹویٹر پر تفصیلات جاری ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ویکسین لگواتے ہوئے تمام طبی ایس او پیز کا خیال رکھا جانا ضروری ہے۔

چالیس سال سے کم عمر افراد کو ایسٹرا زینیکا ویکسین (کووی شیلڈ) نہیں لینی چاہئے۔ وہ چینی ساختہ تین ویکسینز سائنو فارم، سائنو ویک (کرونا ویک) اور کنسائنو (کونویڈیشیا) لگواسکتے ہیں۔

تاحال پاکستان میں 47 لاکھ 47 ہزار سے زائد افراد کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئی۔

ملک ميں کرونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 131 افراد جان کی بازی ہار گئے، 4 ہزار 200 سے زائد نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہيں، مثبت کیسز کی شرح  8.22 فیصد ہوگئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube