Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

خوشاب ضمنی انتخاب، الیکشن کمیشن نے ایس او پیز جاری کردیے

SAMAA | - Posted: Apr 27, 2021 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Apr 27, 2021 | Last Updated: 1 year ago
[caption id="attachment_2259434" align="alignright" width="800"] فائل فوٹو[/caption]

الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب کے حلقہ پی پی 84 میں ضمنی انتخاب کیلئے ایس او پیز جاری کردیے گئے ہیں۔

پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 84 کیلئے ضمنی انتخاب اگلے ماہ 6 مئی کو ہوگا۔ اس سلسلے میں کرونا وائرس کے پھیلنے اثرات کے باعث الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر، ریٹرننگ آفیسر، پولنگ اسٹاف اور امیدواران کو خاص ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ آفیسرکے دفاتر میں فیس ماسک کی پابندی، سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کو یقینی بنانے اور ہجوم اکٹھا کرنے سے گریز کیا جائے۔

الیکشن کمیشن کا یہ بھی کہنا تھا کہ پولنگ عملے کیلئے فیس ماسک اور ہینڈ سینی ٹائیزر مہیا کیے جائیں گے، الیکشن میٹریل کی وصولی اور ترسیل کے دوران پولنگ اسٹاف دستانوں اور ہینڈ سینی ٹائیزر کا لازمی استعمال کریں گے۔

جاری ایس او پیز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران سختی سے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا رہیں، پولنگ ڈے پر ووٹر ماسک کے بغیر پولنگ اسٹیشن میں داخل نہ ہوسکیں گے۔ بزرگ افراد و دیگر ووٹرز جنہیں زیادہ خطرہ لاحق ہو سکتا ہے ان کی الگ قطار بنائی جائے۔ رزلٹ کی تیاری اور اعلان کے وقت بھی کرونا ایس او پیز پر عمل کو یقینی بنایا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube